پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈیڑھ سوارب کا ٹیکہ لگانےکا الزام،آصف زرداری آزاد کیوں؟

اگرپیپلزپارٹی کےسربراہ آصف زرداری پرڈیڑھ سوارب کا ٹیکہ لگانےکا الزام تھا تووہ آزاد کیوں؟عدالت نےسوال اُٹھا کرکھلبلی مچادی

اگرپیپلزپارٹی کےسربراہ آصف زرداری پرڈیڑھ سوارب کا ٹیکہ لگانےکا الزام تھا تووہ آزاد کیوں؟عدالت نےسوال اُٹھا کر کھلبلی مچادی،سینئر صحافی ندیم ملک نےعدالتی ریمارکس کا حوالہ دیتےہوئےکہا کہ آصف زرداری پرکئی سو ارب روپےکا کیس تھا کہ یوکےمیں انہوں نےمنی لانڈرنگ کی تھی مگران کےکیس سےکچھ بھی نہیں نکلااورانہیں ضمانت پررہا کردیا گیا تواس بات کا جواب حکومت کودینا چاہیےکہ وہ جیل سےباہرکیسےآئے۔

ندیم ملک نےکہا کہ اس بات کا جواب شہزاد اکبرکودینا چاہیےاگروہ ایماندارآدمی ہیں توپھر وہ بتائیں کہ یہ کیسےہوا۔اگرآج حکومت نہیں بتائے کی توآنے والی حکومت پی ٹی آئی کےلیےسب سےبڑا مسئلہ انہی کیسزمیں بنائیں گی اورعوام بھی پی ٹی آئی سےپوچھیں گےکہ ملک کے باہرپڑے پیسےکہاں گئےاورانہیں ملک میں واپس کیوں نہیں لایا جا سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ان سوالوں کےجواب پرپی ٹی آئی حکومت کوعوام کو اعتماد میں لینا چاہیےاورانہیں بتانا چاہیےکہ احتساب کہاں تک پہنچااورملک سےباہرپڑے پیسوں کا کیا ہوا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.