پاکستان

پیپلزپارٹی کےکون کون سےبڑے رہنما نیب کےریڈارپر؟ نام بھی سامنے آگئے

نیب نےپیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میرعامرخان مگسی اوررکن صوبائی اسمبلی سندھ میرنادرمگسی کوریڈارپررکھ لیا

پیپلزپارٹی کےکون کون سےبڑے رہنما نیب کےریڈارپر؟ نام بھی سامنےآگئے،کھوج نیوزکےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) سکھرنے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میرعامرخان مگسی اوررکن صوبائی اسمبلی سندھ میرنادر مگسی کوریڈارپرلیتے ہوئےان کےخلاف تحقیقات کا آغازکردیاہے،متعلقہ اداروں سےقمبرشہدادکوٹ ضلع میں پانچ سالوں کے دوران ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے رکن قومی اسمبلی میر عامر خان مگسی اور رکن سندھ اسمبلی وسابق صوبائی وزیر میر نادرمگسی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کر تے ہوئے2008ءسے 2013ءتک قمبر شہداد کوٹ کی ترقیاتی سکیموں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میر نادر مگسی نے قمبر شہداد کوٹ کے منصوبوں کے دو ارب روپے جھل مگسی منتقل کرائے اور دو ارب کے ترقیاتی منصوبے من پسند ٹھیکے داروں کو دیئے جبکہ 2010ءمیں سیلاب سے تباہ سڑکوں کے ٹھیکے بلاول شیخ و دیگر کو دیے گئے۔

نیب نے ڈی سی قمبرشہداد کوٹ سے 2008ءسے 2013ءتک کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے،نیب نےاستفسارکیا ہےکہ 2008ءسے 2013 ءتک مزید 850 ملین روپےشہرکےلیےآئےوہ کہاں گئے؟۔نیب نےنوٹس جاری کیا ہے کہ 29 اپریل کوڈی سی قمبرشہداد کوٹ یا ان کا کوئی نمائندہ ریکارڈ سمیت حاضر ہواورٹھیکے داروں کودیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔نیب نے پوچھا ہے کہ قمبرشہداد کوٹ کادو ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ جھل مگسی کیسے منتقل ہوا؟ اربوں روپے کا ترقیاتی فنڈ کہاں استعمال ہوا؟ اس سب کی تفصیل فراہم کی جائے، نیب سکھرنے عامرمگسی اور نادرمگسی کی اسکیموں کی فہرست بھی طلب کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.