پاکستان

بچت کا طریقہ؛وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اب سے وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی جس کے لئے تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیئے گئے ہیں۔کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن فراہم کیے جائیں گے جبکہ آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بچت ہوگی، آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.