پاکستان

پاک بھارت مذاکرات،آرمی چیف اوروزیرخارجہ کا اپنا اپنا موقف،نئی بحث چھڑگئی

جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا تھا کہ بھارت نے پاکستان سے فیصلہ کن مذاکرات کرنے میں پہل کی ہے

پاک بھارت مذاکرات،آرمی چیف اوروزیرخارجہ کا اپنا اپنا موقف،نئی بحچ چھڑگئی ،بھارت کوکشمیرمحاذ پرشکست،پاکستان سے تمام متنازعہ امورپربات چیت کے لئے تیاراس حوالے سے گزشتہ دنوں آرمی چیف کی صحآفیوں سے طویل ملاقات کے دوران انکشا سامنے آیا تھا جس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا تھا کہ بھارت نے پاکستان سے فیصلہ کن مذاکرات کرنے میں پہل کی ہے جس کا خیرمقدم کیا جاتا ہے،دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کردی ہے جس پر ملک بھرمیں نئی بحث چھڑگئی ہے۔

آرمی چیف کی 20 سے 25 صحافیوں سےملاقات ہوئی ہے۔ صحافیوں کوافطارڈنرپربلایا گیا تھا اوریہ ملاقات سات گھنٹےتک جاری رہی۔ذرائع نےکہا کہ آرمی چیف نےبھارت سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ بھارت جموں کشمیرپربات کرنےکو تیارہوا۔ متحدہ عرب امارات میں ملاقاتوں کی بھی تصدیق کی گئی۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ یہ مذاکرات بھارت کی خواہش پرہورہےہیں۔ بھارت نےاپنی پالیسی تبدیل کرلی ہے۔ہے اور اب وہ پاکستان کو اپنا پہلا دشمن نہیں سمجھتے۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ہم جوبھی کرتے ہیں حکومت سے پوچھ کے کرتے ہیں چاہے وہ نوازشریف کی ہویا عمران خان کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.