پاکستان

حمزہ شہباز نے کیمبرج امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی کورونا صورتحال کے باعث او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نيپال، بھارت، بنگلا ديش، یواے ای اوربرطانيہ ميں کیمبرج امتحانات کا سلسلہ منقطع کيا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناکے باعث جنوبی ايشيا سميت دنيا بھر کے ممالک نے کیمبرج کے امتحانات ملتوی کردیے ہيں، ايسے ميں او اوراے لیول کے امتحانات لينازيادتی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کورونا کے خوف کی وجہ سے بچوں کی ذہنی صحت پر بھی سنگين اثرات پڑے ہيں، باقی ممالک اسکول گریڈ اسسمینٹ فارمولا اپنا چکے ہیں جب کہ برٹش کونسل بھی اس بارے ميں پاليسی سازی کرکے رعايت کااعلان کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.