پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں لاکھوں کورونا مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، آکسیجن کا بحران ایک بڑے طوفان کا پیش خیمہ، ہولناک حقیقت کھل گئی، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

ڈیلرز نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ آکسیجن سلنڈر کی درآمد پر چار ہزار روپے کی ڈیوٹی عائدکی گئی ہے جس وجہ سے زیادہ درآمد نہیں کیے جا رہے

ملک بھر میں لاکھوں کورونا مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، آکسیجن کا بحران ایک بڑے طوفان کا پیش خیمہ، ہولناک حقیقت کھل گئی، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلرز نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ آکسیجن سلنڈر کی درآمد پر چار ہزار روپے کی ڈیوٹی عائدکی گئی ہے جس وجہ سے زیادہ درآمد نہیں کیے جا رہے لہذا حکومت وہ اضافی چار ہزار روپے کی وصولی بند کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ سلنڈر درآمد کیے جائیں اور آکسیجن کا بحران پیدا ہونے پر قابو پایا جا سکے۔ کورونا کے مرض میں تیزی آ رہی ہے اور آئے روز زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔حکومتی انتظامات اور کورونا جیسی مہلک وبا سے نمٹنے کے اقدامات بھی ناکافی ہیں اور سونے پر سہاگہ کہ عوام بھی ایس او پیز پر عمل کرتے نظر نہیں آتے جس وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو فوج طلب کرنا پڑی ہے تاکہ عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند کیا جا سکے۔ جبکہ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے آکسیجن سلنڈر موجود نہ ہونے کا مسئلہ سب سے زیادہ ہے جس حوالے سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید ملک میں آکسیجن کی کمی پیدا ہو جائے گی۔ لہذا اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل بول کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیلرز نے یہ دعوی کیا ہے کہ ہمارے ملک میں آکسیجن کافی ہے اور کسی بھی قسم کی کمی کا سامنا نہیں کرناپڑے گاالبتہ آکسیجن سلنڈرز کی کمی واقعہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.