پاکستان

اب امپائر کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کے لئے کونسا کام کرنا چاہیے؟ سیاسی درجہ حرارت بڑھا دینے والا مطالبہ کر دیا گیا‘ سیاسی پنڈت بھی حیران و پریشان رہ گئے

کرکٹ کی زبان میں عمران خان بوکھلاہٹ میں کئی مرتبہ ہٹ وکٹ ہو چکے ہیں‘ مہنگائی اور بیروزگاری نے انہیں ہر بال پر کلین بولڈ کردیا ہے

اب امپائر کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کے لئے کونسا کام کرنا چاہیے؟ سیاسی درجہ حرارت بڑھا دینے والا مطالبہ کر دیا گیا‘ سیاسی پنڈت بھی حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اچھی ٹیم بنانے کے ماہر ہونے کے دعویدار عمران خان کی سیاسی ٹیم اور کپتانی ابھی تک ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ لگتا ہے ملک پانچ سالہ ٹیسٹ میچ کی طرح کھلاڑی بدل بدل کر چلایا جا رہا ہے۔ کرکٹ کی زبان میں عمران خان بوکھلاہٹ میں کئی مرتبہ ہٹ وکٹ ہو چکے ہیں۔ مہنگائی اور بیروزگاری نے انہیں ہر بال پر کلین بولڈ کردیا ہے۔ بیڈ گورننس کے ہاتھوں وہ بار بار کیچ آٹ ہورہے ہیں۔ اور اپنی ہر ناکامی کو پچھلی حکومتوں پر ڈالنے کے دعوے انہیں متواتر ایل بی ڈبلیوکر رہے ہیں۔ تماشائی کھلاڑی نما سیاسی اناڑی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مگر حیرت انگیز طور پر ابھی تک امپائر کی انگلی حرکت میں نہیں آئی۔اگر امپائر کی انگلی نہ اٹھی تو کیا بعید کہ کہیں امپائر پر ہی انگلیاں اٹھنی شروع ہو جائیں۔ اس لیے امپائر کو بہر صورت اپنی غیر جانبداری ثابت کرنی چاہیے۔ کیونکہ امپائر کے اوپر بھی ایک امپائر ہے اور وہ ہے تاریخ کی عدالت۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.