پاکستان

کورونا کے قاتلانہ وار جاری؛142 مزید افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 142 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ 4400 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43981 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4487 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 142 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10 فیصد رہی۔

 ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17329 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 4939 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 87794 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5770 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 99818 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.