پاکستان

آرمی چیف کیا کچھ کرنےوالےہیں؟تمام ترمقاصد کھل کربتا دئیے

جنرل قمرجاوید باجوہ نےصحافیوں سےملاقات میں تین خواہشات کا اظہارکردیا

آرمی چیف کیا کچھ کرنےوالےہیں؟تمام ترمقاصد کھل کربتا دئیے،  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نےصحافیوں سےملاقات میں تین خواہشات کا اظہارکردیا۔ کھوج نیوزکےمطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی 20 سے 25 صحافیوں سےملاقات ہوئی ہے۔ صحافیوں کوافطارڈنرپربلایا گیا تھا اوریہ ملاقات سات گھنٹےتک جاری رہی۔ اس ملاقات میں آرمی چیف نےکچھ گلےشکوے کیےاورکچھ سخت سوالوں کےجوابات بھی دیے۔ ذرائع کےمطابق آرمی چیف نےملاقات کےدوران صحافیوں سےانتہائی دلچسپ بات کی اورکہا کہ اگرآپ لوگ باہرجاکرکوئی بات بتائیں گےتومیں تومیں صاف مکرجاؤں گا۔ ملاقات کے آخرپرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنی تین خواہشات شئیرکی۔

آرمی چیف نےکہا کہ میری سب سےبڑی خواہش یہ ہےکہ پاکستان کوایک نارمل ملک بنایا جائے۔ یعنی کہ پہلےجیسےنارمل تھا ویسا ہی کیا جائے۔ دوسری خواہش انہوں نےیہ کہا کہ میں دوسری ٹرم پوری کرکےریٹائرہوجاؤں اوروقت پرگھرچلا جاؤں۔ تیسری خواہش میں انہوں نے اپنےپوتےپوتیوں کےساتھ کھیلنےکی خواہش کا اظہارکیا۔ قمرجاوید باجوہ نےکہا کہ میری تین خواہشات ہیں جومیں پوری کرنا چاہتا ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اطلاعات کےمطابق آرمی چیف کےساتھ صحافیوں کی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی اورانہوں نےصحافیوں کےساتھ بہت دوستانہ رویہ اپنائےرکھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.