پاکستان

عیدالفطرکی چھٹیوں پرکیا کچھ بند کردیا جائےگا؟فیصلہ آگیا

وزارت داخلہ نے رمضان اور عید پرکورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

عیدالفطرکی چھٹیوں پرکیا کچھ بند کردیا جائےگا؟فیصلہ آگیا،کھوج نیوزذرائع کےمطابق وزارت داخلہ نے رمضان اور عید پرکورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اعتکاف،شبقدر،جمعة الوداع اورنمازعید کے لئے ایس او پیزبروقت جاری کئے جائیں۔ وزارت داخلہ نےکہا کہ عید کی چھٹیوں اورآٹھ سے سولہ مئی کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، سیاحتی مقامات، ریزارٹس، ہوٹل،پبلک پارکس،ریستوران اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

مری،گلیات، سوات،کالام،سمندر اورشمالی علاقوں پرخاص توجہ دی جائے گی، عید کی چھٹیوں میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقامی افراد بالخصوص گلگت بلتستان کے لوگوں کوسفرکی اجازت ہوگی، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.