پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں عام انتخابات کروا دیئے جائیں تو پاکستان تحریک لبیک کتنی سیٹیں حاصل کر لے گی؟ مذہبی جماعت کے سیاسی مستقبل کے متعلق سنسنی خیز پیشگوئی کر دی گئی

ٹی ایل پی اپنی شہرت رکھتی ہے اگر آج ملک میں الیکشن کرا دیے جائیں تو تحریک لبیک پنجاب میں بیس پچیس سیٹیں لے جائے گی

ملک بھر میں عام انتخابات کروا دیئے جائیں تو پاکستان تحریک لبیک کتنی سیٹیں حاصل کر لے گی؟ مذہبی جماعت کے سیاسی مستقبل کے متعلق سنسنی خیز پیشگوئی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ حکومت کو مشورہ کس نے دیااور عجلت پسندی میں یہ کام کیوں اور کیسے کیا گیا جو کہ مکمل طور پر حکومت کے خلاف گیا ہے۔اس واقعے سے پہلے تحریک لبیک کی جتنی پسندیدگی تھی سو تھی مگر اب تو اس کی پسندیدگی میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے ا ور اگر آج ملک میں الیکشن کرائے جاتے ہیں تو تحریک لبیک کے لوگ پی ٹی آئی کے لوگوں کو شکست دے کر میدان میں جیت جائیں گے۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایل پی اپنی شہرت رکھتی ہے اگر آج ملک میں الیکشن کرا دیے جائیں تو تحریک لبیک پنجاب میں بیس پچیس سیٹیں لے جائے گی جبکہ پی ٹی آئی کے بیس بائیس لوگوں کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں جو اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لیے پر تول رہے ہیں جبکہ ن لیگ کی بات کی جائے تو میں نے ہمیشہ ن لیگ پر تنقید کی ہے اور اب بھی کرتا ہوں مگر یہ حقیقت ہے کہ ن لیگ سینٹرل پنجاب میں بیس سے زائد سیٹیں لے کر کامیاب ہو جائے گی۔ مگر پی ٹی آئی حکومت نے جو کچھ کیا یہ نہ تو عوام کے حق میں تھااور نہ ہی پی ٹی آئی کے حق میں کہ ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر جہاں ہر پاکستانی بلکہ ہر مسلمان کا دل دھڑکتا ہے تو ایسے حساس ایشو پر تحریک لبیک کے احتجاج پر ردعمل کے طور پر اسے کالعدم قرار دے دیا جو کہ قانونی طور پر بھی غلط ہے اور اخلاقی طور پر بھی حکومت کو ایسانہیں کرنا چاہیے تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.