پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سینئر صحافی ابصار عالم پر حملہ کس نے اور کیوں کروایا؟ ان کا کیا قصور تھا؟ سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے اپنے کالم میں سب کا کچا چٹھا کھول کر سب کے سامنے رکھ دیا

سینئر صحافی ابصار عالم پر دن دیہاڑے حملہ ہوا‘ فوٹیج دستیاب لیکن پولیس خاموش اور ادارے انکاری‘ پھر وہی بے حسی کہ جس پر دل کٹ جاتا ہے

سینئر صحافی ابصار عالم پر حملہ کس نے اور کیوں کروایا؟ ان کا کیا قصور تھا؟ سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے اپنے کالم میں سب کا کچا چٹھا کھول کر سب کے سامنے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں مظلوم کو ظلم ثابت کرنا پڑے وہاں انصاف کی کیا مجال۔ گذشتہ ہفتے سینئر صحافی ابصار عالم پر دن دیہاڑے حملہ ہوا۔۔۔ فوٹیج دستیاب لیکن پولیس خاموش اور ادارے انکاری۔۔۔ پھر وہی بے حسی کہ جس پر دل کٹ جاتا ہے۔ ابھی ابصار عالم اپنی گواہیاں اکٹھی کر ہی رہے تھے کہ بلوچستان سے روزنامہ آزادی کے عبدالوحید رئیسانی کے قتل کی خبر ملی۔ یہ بے معنی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی آزادی رائے کس درجے پر ہے، ہمیں نہ تو اس کی پرواہ ہے اور نہ ہی اس سے مطلب۔ ابھی تازہ تازہ خبر آئی ہے کہ انڈیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا ہوں گے، تجارت کھولنا ہو گی، خطے میں تنہائی ختم کرنا ہو گی، افغانستان کے شکوے بھی دور کرنا ہوں گے۔ یہ احساس اپنی جگہ بہت ہے کہ ہاتھوں سے لگائی گرہوں کو دانتوں سے کھولنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.