پاکستان

پاکستان کی برآمدات میں کس قدر کمی آئی، اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والوں کو چونکا دینے والے انکشافات کر دیئے گئے‘ پاکستانیوں کے لئے حیران کن خبر آگئی

کووڈ 19 کے اثرات کی وجہ سے رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستان کی اپنے 9 علاقائی ممالک کو برآمدات 5.7 فیصد کم ہوگئی

پاکستان کی برآمدات میں کس قدر کمی آئی، اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والوں کو چونکا دینے والے انکشافات کر دیئے گئے‘ پاکستانیوں کے لئے حیران کن خبر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 78 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگیا جو مالی سال 2021 کے 9 ماہ میں پاکستان کی مجموعی عالمی برآمدات کا محض 14.91 فیصد ہے، جو رقم کے اعتبار سے 18 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بنتا ہے۔ پاکستانی برآمدات کے لیے دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں چین سرفہرست ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش اس سے پیچھے ہیں۔ پاکستان نے سرحدی تجارت صرف سمندر کے راستے نیپال، سری لنکا، بھوٹان، بنگلہ دیش اور مالدیپ کے ساتھ کی۔

دوسری جانب ملک کا تجارتی خسارہ قدرے کم ہوگیا کیونکہ ان ممالک سے درآمدات میں بھی کمی آئی۔ جولائی تا مارچ 21-2020 کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں اچھی اور مثبت نمو دیکھنے میں آئی۔ علاقائی برآمدات میں زیادہ تر حصص یعنی 50.46 فیصد چین جبکہ باقی 8 ممالک کے لیے ہے۔ چین کے لیے پاکستانی برآمدات مالی سال 2020 کے 9 ماہ کے دوران ایک ارب 29 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2021 کے 9 ماہ میں ایک ارب 40 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی جو فیصد کے اعتبار سے 8.4 ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.