پاکستان

پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ کسی قسم کی زبردستی نہیں کی جاتی لیکن اسلامی نصاب کے خلاف سازش کون کر رہا ہے؟ سینئر صحافی انصار عباسی نے حقیقت بیان کر دی

جب اسلامیات پڑھائی جائے گی اور غیرمسلم طلبہ کو کلاس چھوڑنے کا کہا جائے گا تو پھر کیا یہ بھی ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا؟

پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ کسی قسم کی زبردستی نہیں کی جاتی لیکن اسلامی نصاب کے خلاف سازش کون کر رہا ہے؟ سینئر صحافی انصار عباسی نے حقیقت بیان کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ سب حیران ہیں کہ اقلیتوں کے حقوق کے نام پر مسلمان طلبہ کو اسلام پڑھنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟ اگر اس منطق کو تسلیم کر لیا گیا کہ غیرمسلم طالب علموں کے ساتھ یہ بھی امتیازی سلوک ہوگا کہ قومی نصاب میں شامل کسی مضمون میں کسی بھی اسلامی حوالے یا مواد (باوجود اس کے کہ وہ اقلیتوں کے لئے لازم نہ ہوگا)کو پڑھاتے وقت استاد اقلیتی طالب علم کو یہ آپشن دے کہ اگر وہ باہر جانا چاہے تو جا سکتا ہے، تو پھر کل کو تو اسکولوں میں صبح صبح تلاوتِ قرآن پاک، نعت اور حتی کہ قومی ترانے پر بھی اعتراض ہوگا کہ یہ بھی اقلیتی طلبہ کے لئے Religious Instruction کی حیثیت رکھتا ہے۔ کہہ دیا کہ غیرمسلم طالب علموں کے لئے اسلامی موضوعات لازم نہیں اور نہ ہی ان سے متعلق ان سے امتحان لیا جائے گا لیکن اعتراض یہ ہے کہ ان کی موجودگی میں یا ان کو کلاس سے باہر نکال کر مسلمان طلبہ کو ایسا نصاب پڑھانا غیرمسلموں کے لئے نامناسب اور امتیازی سلوک جیسا معاملہ ہوگا۔

اس لئے تجویز یہ دی گئی ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کی خاطر حمد و نعت سمیت اسلام کے متعلق، اسلامی ہستیوں سمیت، تمام اسلامی حوالہ جات کو قومی نصاب کے تمام مضامین سے نکال کر اسلامیات کے مضمون تک محدود کر دیا جائے۔ جب اسلامیات پڑھائی جائے گی اور غیرمسلم طلبہ کو کلاس چھوڑنے کا کہا جائے گا تو پھر کیا یہ بھی ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا؟ جب تمام اسلامی حوالوں، اسلامی تعلیمات، مذہبی ہستیوں اور اسلامی ہیروز کو صرف اس لئے تمام مضامین سے نکال کر اسلامیات میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی کہ اس سے اقلیتوں کے حقوق متاثر ہوتے ہیں تو پھر کل کو قائداعظم اور علامہ اقبال کو بھی اسلامیات میں شامل کرنے کا کہا جائے گا کیوں کہ قائد نے اسلام اور اسلامی شریعت کے نفاذ کے لئے پاکستان کو قائم کیا اور بارہا اپنی تقاریر میں اسلام کی بات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.