پاکستان

پاک افغان سرحد فلیگ میٹنگ کے بعد کھول دی گئی

پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد چمن بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا۔

افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحد کے قریب گاؤں میں باڑ لگانے پر اعتراض کے بعد بارڈر بند کردیا گیا تھا۔پاکستان، دو سال سے زائد عرصے سے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگا رہا اور اس پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ باقی کام آئندہ چند ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔پاکستان، ایران کے ساتھ ملنے والی سرحد پر بھی باڑ لگا رہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ افغان بارڈر انتظامیہ نے ایک بار پاکستان کے قلی لقمال کے علاقے میں باڑ لگانے پر اعتراض کیا تھا اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد دونوں اطراف سے سرحد بند کردی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.