پاکستان

این اے 249 کاضمنی انتخاب،الیکشن کمشن نے بڑا حکم سنادیا

قومی اسمبلی کےحلقےکےضمنی انتخاب میں پریزائیڈنگ افسران کومجسٹریٹ کےاختیارات دے دیئےگئے

این اے 249 کاضمنی انتخاب،الیکشن کمشن نے بڑا حکم سنادیا،کراچی میں ہونےوالےقومی اسمبلی کےحلقےاین اے 249 کےضمنی انتخاب میں پریزائیڈنگ افسران کومجسٹریٹ کےاختیارات دے دیئےگئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرسید ندیم حیدرکا کہنا ہےکہ پریزائیڈنگ افسرخلاف ورزی پرسزا سنا سکےگا،پولنگ اسٹیشن کےقریب لاؤڈاسپیکر کا استعمال اورشورشرابےپرپابندی ہوگی۔

سید ندیم حیدرکا کہنا ہےکہ خلاف ورزی کرنےوالےکوپریزائڈنگ افسر 3 ماہ تک قید کی سزا سنا سکتا ہے،بیلٹ پیپرچھیننے،خراب کرنے یا لےجانےوالےکو 6 ماہ قید اور 20 ہزارروپےنقد جرمانہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پریزائڈنگ افسر ووٹ کی رازداری ظاہرکرنےوالے کو 6 ماہ قید کی سزا دے سکتا ہے۔

 سید ندیم حیدر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹرسے باہرکیمپ لگانےکی اجازت ہوگی، پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہوگا، پولنگ ایجنٹس بھی فون استعمال نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  پریزائیڈنگ افسران کے علاوہ کسی کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.