پاکستان

ملکی وسائل پرکس کا قبضہ؟وزیراعظم نےسنسنی خیزدعویٰ کردیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پرتوجہ نہیں دی گئی اور یہ صوبہ پیچھے رہ گیا

ملکی وسائل پرکس کا قبضہ؟وزیراعظم نےسنسنی خیزدعویٰ کردیا،کھوج نیوزکےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس کوعزت دیتا ہےجودنیا کےلئےکچھ کرتا ہے،کامیابی اورعزت اللہ کی طرف سےملتی ہے ، دنیا ان لوگوں کویاد کرتی ہےجوانسانیت کیلئےکچھ کرکےجاتےہیں،لیکن ماضی میں ہمارے حکمرانوں نےاس ملک کا نہیں سوچا،ایک چھوٹا سا طبقہ ملک کےوسائل پرقبضہ کرکےبیٹھا ہے،ہمارے حکمرانوں نےلندن کےامیرترین علاقوں میں جائیدادیں لیں،لندن کےان علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لےسکتا،مدینہ کی ریاست میں ترقی کا ماڈل یہ تھا کہ انھوں نےمحلات نہیں بنائے،پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپرآئےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پرتوجہ نہیں دی گئی اوریہ صوبہ پیچھےرہ گیا، خوشی ہے کہ ہم نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کوشروع کیا، ڈھائی سالوں میں 3300 کلومیٹرسڑکوں کےمنصوبےبنےاوران پرکام شروع کیا،چمن،کوئٹہ اورکراچی شاہراہ بہت خطرناک ہے،میں نےاس پرسفرکیا ہوا ہے، 2013 میں جب حکومت آئی تھی توخیبرپختونخوا کےحالات خراب تھے،دہشت گردی کے باعث پولیس اہلکارشہید ہورہےتھے،سب سےزیادہ نقصان خیبرپختونخوا کوہوا،لیکن پھرہم نےخیبرپختونخوا میں غربت میں کمی کی۔

عمران خان نےکہا کہ تین چارسال مخالفین کہتےرہےکہاں ہےنیا پختونخوا اورنیا پاکستان، 2018 کےالیکشن میں ہمیں پختونخوا میں دوتہائی اکثریت ملی اور اس کی وجہ یہی تھی کہ وہاں غربت میں کمی آئی، یواین ڈی پی کی رپورٹ کےمطابق کے پی میں سب سے تیزی سےغربت کم ہوئی، تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرایا جاسکتا ہے، کسانوں کوکسان کارڈ کے ذریعے سبسڈی دی جائے گی۔ملک کے وسا

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.