پاکستان

عمران خان جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف کیا کارروائی کرنا چاہتے تھے؟ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن نے کھڑکی توڑ کھڑاک کر دیا‘ حکومت ڈگمگانے لگ گئی

وزیراعظم جسٹس فائز کیخلاف ایف آئی اے میں کیس کا اندراج چاہتے تھے، شہزاد اکبر، فروغ نسیم سمیت دیگر اس سارے معاملے میں ملوث تھے

عمران خان جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف کیا کارروائی کرنا چاہتے تھے؟ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن نے کھڑکی توڑ کھڑاک کر دیا‘ حکومت ڈگمگانے لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشیر میمن نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کے اسٹاف کے ایک سینئر رکن نے مجھے فون کرکے کہا کہ وزیراعظم نے آپ کو بلایا ہے، جب ملنے گیا تو ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ اور وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر پہلے سے موجود تھے، اعظم خان اور شہزاد اکبر مجھے لے کر وزیراعظم آفس میں گئے جہاں عمران خان نے مجھ سے کہا کہ تم پہلے بھی بڑے اچھے کیس بناتے رہے ہو، اس کیس میں بھی ہمت کرنا اور اچھا کیس بنانا۔ بشیر میمن نے دعوی کیا کہ بعدازاں شہزاد اکبر کے دفتر میں جاکر انہیں پتہ چلا کہ وزیراعظم جسٹس فائز کے خلاف کیس بنانے کی بات کررہے تھے۔ اس پر میں نے حیرانی سے شہزاد اکبر اور اعظم خان سے کہا کہ آپ جسٹس فائز اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کی بات کررہے ہیں، آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.