پاکستان

عوام کے لئے خوشخبری؛شاہراہ ناران دوبارہ کھل گئی

شاہراہ ناران کی صفائی مکمل کرکے تفریحی مقام ناران کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی اے اتھارٹی کے مطابق ایک ماہ کے عرصے میں چھوٹے بڑے8 گلیشیرز کی کٹائی اور تمام رکاوٹیں دور کرکے شاہراہ کو ناران تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔گذشتہ سال 16 نومبر کو شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لمبی پٹی سے ناران تک شاہراہ ناران متعدد مقامات پر بند ہو گئی تھی۔

ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف کا کہنا ہے کہ شاہراہ کھلنے کے بعد نقل مکانی کر جانے والے خاندانوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے تاہم 16 مئی تک وادی کاغان میں سیاحت پر مکمل پابندی ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.