پاکستان

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بینک اور دکانیں سیل

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے ائیرپورٹ پر نجی بینک کی برانچ اور دیگر علاقوں میں متعدد دکانیں سیل کردیں۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق کمشنر اسپیشل اسکواڈ نے 50 فیصد عملے کے ساتھ کام نہ کرنے پرنجی بینک کی ائیرپورٹ برانچ سیل کردی۔اچھرہ،چوبرجی اور ملتان روڈ پرمتعدد دکانیں اور ریسٹورینٹس کو بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا ہے جب کہ شادمان میں چار دکانیں سیل کرکے دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کمشنر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹس سےٹیک اوےکی اجازت ہے مگر ٹیک اوےکے نام پر رش برداشت نہیں، شہری اپنی زندگی کی حفاظت کریں، ایس او پیزکی خلاف ورزی پربلامتیازایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.