پاکستان

کورونا سے مزید 150 اموات، 5480 نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 150 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5480 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57013 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5480 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 150 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.61 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17680 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 15711 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89838 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3699 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 8193 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.