پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سپریم کورٹ پر پہلا حملہ کس نے کروایا؟ کون کون سازش میں ملوث تھا؟ تمام کردار اور ذمہ دار بے نقاب کر دیئے گئے‘ عمران خان سمیت وفاقی وزراء سر پکڑ کر بیٹھ گئے

مریم کے ابو نے بطور وزیر اعظم غنڈوں سے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ججز پر حملہ کرایا، نہال ہاشمی سے ججوں کے بچوں کو قتل کی دھمکی دی

سپریم کورٹ پر پہلا حملہ کس نے کروایا؟ کون کون سازش میں ملوث تھا؟ تمام کردار اور ذمہ دار بے نقاب کر دیئے گئے‘ عمران خان سمیت وفاقی وزراء سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم کے ابو نے بطور وزیر اعظم غنڈوں سے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ججز پر حملہ کرایا، نہال ہاشمی سے ججوں کے بچوں کو قتل کی دھمکی دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ان لوگوں نے جج ارشد ملک کو رشوت آفر کی، گوہر ایوب سے کہا کہ چیف جسٹسسجاد علی شاہ کو ہتھکڑی لگانے کا طریقہ نکالو، مریم کے چچا نے جسٹس قیوم سے من پسند فیصلے کیلئے دباؤ ڈالا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ (ن)لیگ نے اپنے خلاف فیصلہ دینے والے ہر جج اور عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ محترمہ جتنا احترام آپ اور آپ کے خاندان نے کیا پوری قوم جانتی ہے، ابھی آپ کے ابا عدالت کا اتنا احترام کرتے ہیں کہ لندن میں اشتہاری مجرم بنے بیٹھے ہیں، حد ہے ویسے منافقت کی!۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.