پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بشیر میمن ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن اب انہیں کس چیز کی تلاش ہے؟ ناقابل یقین دعویٰ سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں نیا طوفان برپا ہوگیا، سب حیران رہ گئے

بشیر میمن کو ریٹائرمنٹ کے بعد نوکری کی ضرورت ہے اس لیے وہ اس قسم کے من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں: پی ٹی آئی رہنماء علی نواز اعوان

بشیر میمن ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن اب انہیں کس چیز کی تلاش ہے؟ ناقابل یقین دعویٰ سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں نیا طوفان برپا ہوگیا، سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کو ریٹائرمنٹ کے بعد نوکری کی ضرورت ہے اس لیے وہ اس قسم کے من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب بشیرمیمن صاحب اپنے عہدے پر تھے اور ان پر جسٹس قاضی فائز عیسی یا ان کے بقول اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لیے کہا گیا تھا تو انہوں نے اس وقت یہ بات سب کو کیوں نہیں بتائی تھی اور اس بات پر انہوں نے اپنی ملازمت سے سبکدوشی کیوں گوارا نہیں کی تھی۔

اس وقت تو انہیں مراعات کا خیال ہوتا ہے اور بڑے عہدوں کے پروٹوکول انجوائے کررہے ہوتے ہیں تو خاموش رہتے ہیں اور جب یہ ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں تو پھر دوبارہ سے اداروں میں جگہ بنانے کے لیے اس قسم کی باتیں کرتے ہیں تاکہ انہیں پھر سے نوازا جائے۔علی نواز اعوان نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کے مطابق سجن جندال اور بھارت کی خفیہ ایجنسی اور ان کے لوگوں کے ساتھ اس وقت کے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے کہنے پر جس قسم کے معاملات ہوئے تو پھر اس حوالے سے نواز شریف پر غداری کا پرچہ دینا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.