پاکستان

عدالت عظمیٰ کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی جسٹس فائزعیسیٰ قاضی کو شاندار ریلیف دے دیا، عمران خان حکومت کو اڑا کر رکھ دینے والا فیصلہ منظر عام پر آگیا

سپریم کورٹ کے دس رکنی لارجر بینچ کے اکثریتی فیصلے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالے سے معاملہ نمٹا دیا

عدالت عظمیٰ کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی جسٹس فائزعیسیٰ قاضی کو شاندار ریلیف دے دیا، عمران خان حکومت کو اڑا کر رکھ دینے والا فیصلہ منظر عام پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے دس رکنی لارجر بینچ کے اکثریتی فیصلے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالے سے معاملہ نمٹا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا، کونسل کے دو اجلاس ہوئے، ایک اجلاس میں سینئر جج جسٹس عمر عطا بندیال شامل نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے 26 اپریل کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالے سے ہر قسم کی کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ دوسرے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.