پاکستان

کورونا نے مزید 131 زندگیاں نگل لیں;5112 نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 131 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5112 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49099 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5112 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 131 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17811 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 20823 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91547 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3272 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 11465 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.