پاکستان

"اپنی بات پر قائم ہوں”۔۔۔ بشیر میمن ڈٹ گئے

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا کہنا ہےکہ وہ اپنی کہی بات پر قائم ہیں۔

 ایک بیان میں بشیر میمن نے کہا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تو انہیں تلملانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی ٹرینڈ چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم بطور قانون دان ایک شریف اور اچھے آدمی ہیں ان کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانا بہت آسان ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے اُن الزامات کی تردید کی ہے جس میں بشیر میمن نے دعویٰ کیا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف انکوائری کے لیے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے کہا جب کہ وزیراعظم نے بھی ان پر کچھ گرفتاریوں کے لیے دباؤ ڈالا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.