پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، مریم نواز کا بلاول بھٹو کے بیان پر کرارا جواب، جیالے آگ بگولہ، ن لیگی کارکن بھی جوابی وار کے لئے تیار

ن لیگ ہار تب تسلیم کریگی جب اس کو ہرایا تو جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا‘ ہمیں ہرانے کیلئے جو ہتھکنڈے آزمائے، انکی داستان سامنے آنیوالی ہے

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، مریم نواز کا بلاول بھٹو کے بیان پر کرارا جواب، جیالے آگ بگولہ، ن لیگی کارکن بھی جوابی وار کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم کے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن)ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ شیر کو ہرانے کیلئے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے، انتظار فرمائیں اور یاد رکھیے مسلم لیگ ن اپنا اور این اے 249 کے عوام کا حق واپس لے کر رہے گی۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے این اے 249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کیا یہاں بھی دھند چھا گئی تھی جو عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ ہمیں بیوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟ یہ سیٹ جلد واپس مسلم لیگ ن کے پاس آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.