پاکستان

جنوبی افریقی کے بعد خطرناک برازیلی کورونا پاکستان پہنچ گیا؛حکومت کی تصدیق

 ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے افریقی، برازیلی ویریئنٹ کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے، وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کو موصول نمونوں میں افریقی، برازیلی قسم کے کرونا وائرسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایک نمونے میں جنوبی افریقی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دوسرے نمونے میں برازیلی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کی مختلف اقسام کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور این سی او سی کی کرونا کی مختلف اقسام پر نظر ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد پہلی دفاعی لائن ہے، اس لیے شہری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.