پاکستان

یومِ مزدور پر وزیر اعظم کا محنت کشوں کے نام اہم پیغام

وزیراعظم عمران خان نے یومِ مزدور کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ یکم مئی کا دن مزدوری کے وقار کی علامت ہے۔

انہوں نےکہا کہ حکومت بہتر ماحول، رہائش، تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پرُعزم ہے اور حکومت مزدوروں انکے اہل خانہ کی صحت، کام، بہتر رہائش کیلئے کام کر رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت کا مقصد کارکنوں کے فلاحی اداروں کے لیےخودکار، مربوط نظام بنانا ہے، یکم مئی ہمیں مزدوروں کی قربانیوں، بہادریوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں نے اپنے حقوق برقرار رکھنے اور کاروباری ماحول کیلئے جانیں نچھاور کیں، یکم مئی ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ مزدور کی محنت کی شراکت داری کا اعتراف کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.