پاکستان

یوم علیؓ :حکومت نےتہلکہ خیزقدم اُٹھا لیا

کوویڈ کےپھیلنےکےخدشےکےپیش نظرہرطرح کے جلوس پرپابندی لگانےکا فیصلہ کیا گیا

یوم علیؓ :حکومت نےتہلکہ خیزقدم اُٹھا لیا،کھوج نیوزذرائع کےمطابق این سی اوسی میں یوم علی کےانعقاد سےمتعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمراورقومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نےکی۔ جب کہ وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیربرائےمذہبی امورنورالحق قادری،معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹرفیصل سلطان،جب کہ صوبائی سیکرٹریزاورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کےنمائندوں نےویڈیو لنک کےذریعےشرکت کی۔

این سی اوسی کےمطابق اجلاس میں ملک بھراورخاص طورپربڑے شہری مراکزمیں کوویڈ کےپھیلنےکےخدشےکےپیش نظرہرطرح کے جلوس پرپابندی لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،مجالس کےانعقاد کی اجازت سخت کوویڈ ایس اوپیزکےتحت ہوگی،فورم نےفیصلوں پرعمل درآمد کےلئےصوبائی اورضلعی سطح پرمذہبی اسکالرزاورکمیونٹی رہنماوٴں کو شامل کرنےکی ضرورت پرزوردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.