پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان اپنی پارٹی کے کن اراکین کو پہنچانے سے انکار کر دیتے ہیں؟ کراچی میں عبرتناک شکست کے بعد وزیراعظم کی ایک اور کمزوری سے کیسے پردہ اٹھا دیا گیا؟

ایسے کئی ارکان ہیں جن کو عمران خان پہچانتے ہی نہیں ہیں ان کو خود بتانا پڑتا ہے کہ میں ایم این اے ہوں یا میں ایم پی اے ہوں

عمران خان اپنی پارٹی کے کن اراکین کو پہنچانے سے انکار کر دیتے ہیں؟ کراچی میں عبرتناک شکست کے بعد وزیراعظم کی ایک اور کمزوری سے کیسے پردہ اٹھا دیا گیا؟

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ میں اندازہ لگا سکتا ہوں کہ جو لوگ اس وقت جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں ان سے جہانگیر ترین نے کہا ہو گا کہ اگر نئے الیکشن ہوئے تو ان الیکشن کے اخراجات میں میں آپ کی مدد کروں گا۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کے مسائل ہیں کہ خان صاحب ہمیں پہچانتے ہی نہیں ہے، سرے سے ہی نہیں پہچانتے۔ ایسے کئی ارکان ہیں جن کو عمران خان پہچانتے ہی نہیں ہیں ان کو خود بتانا پڑتا ہے کہ میں ایم این اے ہوں یا میں ایم پی اے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں کی وابستگی کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگوں کو Own کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین جس سے تعلق رکھنا چاہتے ہیں اس سے رکھتے ہیں کوئی فرشتہ سیرت آدمی نہیں ہیں لیکن جن سے وہ تعلق رکھتے ہیں ان کا خیال رکھتے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ جس مرضی شخص کی تصویر دیکھ لیں، یہ بھٹو صاحب کی بھی عادت تھی اور اب خان صاحب کی بھی یہی عادت ہے کہ وہ تصویر بنواتے وقت کسی کی طرف نہیں دیکھتے بلکہ اپنا چہرہ سیدھا رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.