پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو ڈرانے نکل پڑے، کونسا قدم اٹھانے جارہے ہیں؟ کہانی کھل کر سامنے آگئی، قومی سیاست میں نیا موڑ آنے کے بعد تہلکہ مچ گیا

عمران اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے اور ان کو ڈرا رہا ہے کہ فوری انتخابات میں برطانیہ میں بیٹھے ہوئے لوگ اقتدار میں آجائیں گے

وزیراعظم عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو ڈرانے نکل پڑے، کونسا قدم اٹھانے جارہے ہیں؟ کہانی کھل کر سامنے آگئی، قومی سیاست میں نیا موڑ آنے کے بعد تہلکہ مچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار سے چمٹنے والے نہیں، وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں اور وزارتِ عظمی کو مختصر کرسکتے ہیں۔ اسد عمر کے اس بیان کے بعد صحافیوں نے اس پر رد عمل کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں افتخار احمد نے کہا کہ اسد عمر نے عمران خان کے حوالے سے جن خیالات کا اظہار کیا وہ درست ہیں۔ عمران اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے اور ان کو ڈرا رہا ہے کہ فوری انتخابات میں برطانیہ میں بیٹھے ہوئے لوگ اقتدار میں آجائیں گے۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دس بارہ لوگوں کا گروپ بن گیا تو خبریں چل رہی تھیں اب تو حکومت گئی، خان صاحب نیان سے کہا کہ میں نے آپ کی ساری بات سن لی، وزیراعظم نے کہا کہ جان لیں کہ بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.