پاکستان

پاکستان:کورونا مریضوں اورمرنے والوں کی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟

وائرس کی جاری تیسری لہرکےدوران پاکستان بھرمیں مریضوں اوراموات میں تیزی سےاضافہ جاری ہے

پاکستان:کورونا مریضوں اورمرنے والوں کی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟کورونا وائرس کی جاری تیسری لہرکےدوران پاکستان بھرمیں مریضوں اوراموات میں تیزی سےاضافہ جاری ہے،کورونا مریضوں کی تعداد کےحوالےسےمرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبرپرہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی اوسی) کےاعداد وشمارکےمطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کےمزید 4 ہزار 414 کیسزسامنےآئےہیں، مزید 113 افراد اس موذی وباء کے سامنےزندگی کی بازی ہارگئے، 5 ہزار 193 مریض شفایاب ہوگئے،جبکہ مثبت کیسزآنےکی شرح 10 فیصد ہوگئی۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس سےانتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 ہوگئی ہے،جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہوچکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کےمزید 45 ہزار 275 ٹیسٹ کیئےگئے،جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 18 لاکھ 82 ہزار 141 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکےہیں۔ ملک بھرمیں اسپتالوں،قرنطینہ سینٹرزاورگھروں میں کورونا وائرس کےکُل 89 ہزار 661 مریض زیرِعلاج ہیں،جن میں سے 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،جبکہ 7 لاکھ 22 ہزار 202 مریض اب تک اس بیماری سےشفایاب ہوچکےہیں۔ تیسری لہرکے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کےکیسزمیں تیزی سےاضافہ جاری ہے،جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگرصوبوں سے زیادہ ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 889 ہوگئی،جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگرصوبوں سےزیادہ ہیں جو 8 ہزار 550 ہوچکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 738 ہوچکی ہے،جبکہ اس سےکُل اموات 4 ہزار 658 ہوگئیں۔ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 277 ہوچکی ہے،اس سےاب تک کُل اموات 3 ہزار 350 ہوگئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 75 ہزار 892 کورونا وائرس سےمتاثرہ مریض اب تک سامنےآئے ہیں،یہاں کُل 691 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہارچکےہیں۔

کورونا وائرس کےبلوچستان میں 22 ہزار 528 مریض اب تک رپورٹ ہوئےہیں جہاں 237 افراد اس مرض سےانتقال کرچکےہیں۔ آزاد جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کےاب تک 17 ہزار 297 مریض رپورٹ ہوئےہیں،اس کےباعث اب تک یہاں کُل 477 مریض وفات پا چکےہیں۔ گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 312 کورونا وائرس کےمریض سامنےآئےہیں جبکہ اس سےاب تک 107 افراد جاں بحق ہوئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.