پاکستان

نون لیگ کا بارہواں کھلاڑی کلین بولڈ،حکومت کا دعویٰ

وزیرِمملکت برائےاطلاعا ت ونشریات فرخ حبیب نےکہا ہےکہ مسلم لیگ نون کا بارہواں کھلاڑی بشیرمیمن کلین بولڈ ہوچکا ہے

نون لیگ کا بارہواں کھلاڑی کلین بولڈ،حکومت کا دعویٰ،کھوج نیوزذرائع کے مطابق وزیرِمملکت برائےاطلاعا ت ونشریات فرخ حبیب نےکہا ہےکہ مسلم لیگ نون کا بارہواں کھلاڑی بشیرمیمن کلین بولڈ ہوچکا ہے۔ فیصل آباد میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرکےدورے کےموقع پرمیڈیا سےگفتگومیں فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ کبھی کہتےہیں کہ ڈبےغائب،کبھی کہتےہیں پریذائیڈنگ آفیسرغائب ہوگئے۔ انہوں نےکہا کہ ایک دوسرے پردھاندلی کےالزامات لگانےوالےانتخابی اصلاحات سےکیوں بھاگ رہےہیں، شہبازشریف اس لیےووٹنگ سےبھاگ رہےہیں کیونکہ چورکی داڑھی میں تنکا ہے۔

فرخ حبیب نےکہا کہ ایک تھی پی ڈی ایم، وہ اپنےآپ دفن ہوچکی ہےجس میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کےخلاف اپوزیشن کررہی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ یہ مسترد ٹولہ ہےجس کا ملکی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں،وزیرِاعظم عمران خان پرجھوٹےالزام لگانےپرانہیں معافی مانگنی چاہیئے۔ وزیرِمملکت نےمزید کہا کہ دھاندلی کی پیداوارانتخابی اصلاحات نہیں چاہتے،شہبازشریف ایسا نظام بتا دیں جس سے دھاندلی کا خاتمہ ہوسکے۔ فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا ہےکہ شہبازشریف ادھرادھرکی ٹامک ٹوئیاں مارنےکی بجائےانتخابی اصلاحات کا حصہ بنیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.