پاکستان

عمران خان اسلام آباد کی سڑکوں پرکیوں گھومتے رہے؟

۔ وزیراعظم نےجی 11 مرکزکا دورہ بھی کیا اور دکانداروں سے گفتگوکی۔ انہوں نےانہیں ہدایت کی کہ وہ ایس اوپیز پرعمل کریں

عمران خان اسلام آباد کی سڑکوں پرکیوں گھومتے رہے؟، وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا کراسلام آباد پہنچےجہاں انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، احساس ریڑی بان پروجیکٹ،رمضان سستا بازاراوردیگرپروجیکٹ کا جائزہ لیا اورعوام سےگفتگوکرتےہوئےان کےتاثرات بھی سنے، ان کےہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامراحمد علی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نےجی 11 مرکزکا دورہ بھی کیا اور دکانداروں سےگفتگوکی۔ انہوں نےانہیں ہدایت کی کہ وہ ایس اوپیز پرعمل کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا اور اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہیں چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.