پاکستان

پی ڈی ایم نےپیپلزپارٹی کا نکاح پی ٹی آئی سے کروادیا

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اورسابقہ حلیف جماعت پیپلزپارٹی میں لفظی گولہ باری عروج پرپہنچ گئی

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اورسابقہ حلیف جماعت پیپلزپارٹی میں لفظی گولہ باری عروج پرپہنچ گئی۔ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردِعمل دے دیا اورپیپلزپارٹی پرالزامات کی بوچھاڑکردی۔ انہوں نےکہا کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سینیٹرمنتخب ہوئےجبکہ پیپلزپارٹی نے اپنے ہی سینیٹرزسےغلط ووٹ لگوا کرصادق سنجرانی کوجتوادیا۔ حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا ووٹ مولانا عبدالغفورحیدری کوسازش کےتحت نہیں دیا۔ انہوں نے پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کو مشورہ دیا کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن پرتنقید کرکےاپنا سیاسی قد بڑھانےکی کوشش نہ کریں۔

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کنڈی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اتنی ہی بات کریں، مولانافضل الرحمٰن کے خلاف بولنا آپ کی سیاست کیلئے نقصان دہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے منافقت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو پھر باپ کے سپرد کردیا، پی پی بیک وقت پی ٹی آئی، باپ پارٹی کے نکاح میں چلی گئی ہے۔ حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں اب بھٹو ازم نہیں رہا، وہ زرداری پارٹی اور پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے باپ پارٹی کو باپ بنا کرذوالفقارعلی بھٹواورمحترمہ بینظیر بھٹو کی روح کو تکلیف پہنچائی۔ پی ڈی ایم ترجمان نےکہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق زبان صحیح استعمال کریں ورنہ بات بہت دورجائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی، ن لیگ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی اس وقت کہاں کھڑی ہے؟ انانیت اورخود پسندی کے چشمے اتارکر حقیقی نگاہ سے چیزوں کودیکھا کریں۔ حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ مفتی محمود نے ہمیشہ آمریت اورمارشل لاء کے خلاف سیاست کی، مولانا فضل الرحمٰن اُن ہی کے نقش قدم پرچل رہے ہیں۔ انہوں نےاستفسارکیا کہ 2018 میں رضا ربانی کونظراندازکرکے صادق سنجرانی کو کس نے چیئرمین سینیٹ منتخب کروایا تھا؟ آپ کے اپنے جیالے آپ کی سیاست پر ہنس رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.