پاکستان

سرکاری افسران آپ کےذاتی ملازم نہیں،مریم نوازکی وارننگ

مریم نوازنےمزید کہا کہ سول سرونٹس اوربیوروکریٹس مقابلےکے امتحان پاس کرکےاس مقام تک پہنچتےہیں

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نوازنے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنرسونیا صدف کوڈانٹنےپرسخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپران کا کہنا تھا کہ اپنی ناکامی اوربدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پرنکالنا فرعونیت ہے، رمضان بازاروں میں غیرمعیاری،مہنگی اشیا حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ سرکاری افسران آپ کےذاتی ملازم نہیں،سیالکوٹ کےرمضان بازارمیں خاتون اسسٹنٹ کمشنرسونیا صدف کےساتھ ہونےوالا سلوک قابل مذمت ہے۔ مریم نوازنےمزید کہا کہ سول سرونٹس اوربیوروکریٹس مقابلےکے امتحان پاس کرکےاس مقام تک پہنچتےہیں، سیلیکٹ ہوکرنہیں آتے، وزیرہونےکا مطلب یہ نہیں کہ آپ کوافسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا۔ مریم نوازنےمطالبہ کیا کہ یہ رعونت قابل قبول نہیں لہٰذا سونیا صدف سےمعافی مانگیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.