پاکستان

خاتون افسر سےبد سلوکی،چیف سیکریٹری پنجاب میدان میں آگئے

ان کا کہناتھا کہ سیالکوٹ کےرمضان بازارمیں انتظامی افسرسےغیرمہذب برتاؤکی مذمت کرتے ہیں

خاتون افسر سےبد سلوکی،چیف سیکریٹری پنجاب میدان میں آگئے،وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سےسیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنرسونیا صدف کوڈانٹنے پرچیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا رد عمل بھی سامنےآگیا۔ان کاکہنا ہےکہ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے،افسوس ناک واقعےسےمتعلق تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچا دیےہیں۔

ان کا کہناتھا کہ سیالکوٹ کےرمضان بازارمیں انتظامی افسرسےغیرمہذب برتاؤکی مذمت کرتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنرسونیا صدف اوردیگر انتظامی افسران کورونا وباکے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔انہوں نےکہا کہ کسی بھی سرکاری افسریاعملےسےغیراخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے،پنجاب بھرمیں انتظامی افسران عوام کی سہولت کےلیےفیلڈمیں ہیں جوقابل ستائش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.