پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جسٹس فائزعیسیٰ قاضی اوران کی اہلیہ کےجوابات،تہلکہ مچ گیا

جسٹس فائزعیسیٰ قاضی اوران کی اہلیہ سرینا نےسپریم کورٹ کےسوالات کےکیا جوابات دئیے؟رپورٹ سامنےآنےپرملک بھرتہلکہ مچ گیا

جسٹس فائزعیسیٰ قاضی اوران کی اہلیہ سرینا نےسپریم کورٹ کےسوالات کےکیا جوابات دئیے؟رپورٹ سامنےآنےپرملک بھرتہلکہ مچ گیا، سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ نے عدالت عظمیٰ کے دس رکنی بینچ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی بینچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ کی جانب سے گذشتہ روز معزز جج تین سوالات کے جوابات طلب کئے گئے تھے، جس پر آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دس صفحات پر مشتمل جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کرایا۔

سپریم کورٹ کے معزز جج نے اپنے جواب میں کہا کہ حیران کن طور پر نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس عمرعطا نےکچھ سوالات پوچھے، سوالات کی بنیاد بظاہر چیئرمین ایف بی آر کی رپورٹ معلوم ہوتی ہے، میں اور اہلیہ چیئرمین ایف بی آر کی رپورٹ کو بے وقعت سمجھتے ہیں، عدالت کی جانب سےتینوں سوالات پوچھے ہی نہیں جانے چاہیے تھے۔

جسٹس فائز عیسیٰ فائز نے اپنے جواب میں کہا کہ سوالات کا جواب دیتا ہوں تو یہ ایف بی آر رپورٹ کو تسلیم کرنے جیسا ہے، سوالات کا جواب کیس خراب کرنے کے مترادف ہے، نظرثانی درخواستوں کی سماعت میں ایف بی آر رپورٹ پر بات نامناسب ہے، سوالات کے جوابات دیئےتو میرے خلاف ایک اور ریفرنس بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.