پاکستان

جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید4 روز کی توسیع

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما  جاوید لطیف کے  جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کردی ۔

پولیس نے جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا اور عدالت سے مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی ،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے۔

جاوید لطیف کے وکیل نے ریمانڈ میں توسیع او رپولی گرافک ٹیسٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ بتایا جائے کہ ان کے مؤکل نے کس ادارے کے خلاف بات کی ہے۔، عدالت نے دلائل سننےکے بعد جاوید لطیف کو 7 مئی کو پیش کرنےکا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.