پاکستان

ختم نبوتﷺ کے قانون پر سمجھوتا نہیں کر سکتے؛وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرارداد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت کی گئی اور اجلاس کے شرکاء  کو بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ  جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم ہونے سے پاکستان کو تین ارب ڈالر سالانہ کا نقصان ہوسکتا ہے، ‏پورپی یونین سے انسانی آزادیوں کے حقوق، جبری گمشدگیوں کے خاتمے سے متعلق بات ہوئی تھی۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پورپی یونین سے اقلیتوں کے تحفظ اور خواتین کے حقوق سمیت 8 معاہدوں پر بات ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ختم نبوتﷺ کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.