پاکستان

والدین کے لئے بڑی خوشخبری؛پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی کا فیصلہ

  وزارت تعلیم نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20 فیصد کمی کی جائے۔پیرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 8 ہزار سے زائد فیسوں والے اداروں پر ہو گا۔کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، اس صورتحال میں وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پیرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں میں فیس معافی کے اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.