پاکستان

پنجاب کے کن کن شہروں میں اعتکاف کی اجازت نہ ملی؟

 پنجاب حکومت نےکورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاہور سمیت صوبےکے 26 اضلاع میں شہریوں کو مساجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں دی۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے اعتکاف کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کورونا کے کم مثبت شرح والے صرف 10 اضلاع کی مساجد میں لوگوں کو اعتکاف کرنے کی اجازت دی گئی ہے، ان اضلاع میں ساہیوال، بہاولپور، جھنگ، حافظ آباد، اوکاڑہ، چنیوٹ، گجرات، اٹک، سیالکوٹ اور ڈی جی خان شامل ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ زیادہ شرح والے اضلاع کے شہری گھروں پر اعتکاف کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.