پاکستان

خبردار؛عید پر گھروں سے مت نکلیں؛تمام سیاحتی مقامات بند

حکومت پاکستان نے عید الفطر پر کورونا وائرس کے سبب تمام سیاحتی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلیات، نتھیا گلی سمیت ایبٹ آباد کے تمام سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے۔ ٹھنڈیانی، شملہ، ہرنو، سجی کوٹ بھی بند ہوں گے۔  کراچی والے ساحل سمندر پر بھی نہیں جا سکیں گے۔ایبٹ آباد کے داخلی راستوں پر چودہ مقامات پر پولیس چیک پوائنٹس بنائی جائیں گی اور پولیس جوان تعینات کیے جائیں گے۔حکومت نے10 سے 15 مئی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ 8 سے 16 مئی تک لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے اور چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے بازار نہیں لگیں گے۔

عید کی چھٹیوں کے دوران ٹرینوں کے علاوہ ہر قسم کی پبلک  ٹرانسپورٹ  بند رہے گی۔ بین الصوبائی، بین الضلاعی  اورشہروں کے اندر صرف پرائیوٹ گاڑیاں چلیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.