پاکستان

برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے مقدمۂ قتل میں 2 ملزمان نامزد

لاہور کے ڈیفنس فیز فائیو میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ ماہرہ ذوالفقار کو اس کے دوستوں ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ نے قتل کیا ہے۔مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان مقتولہ ماہرہ ذوالفقار سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ماہرہ ذوالفقار کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہرہ کی گردن کے نزدیک گولی لگی ہے۔

اس کےعلاوہ ماہرہ کے جسم پر بھی زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل برطانیہ سے آنے والی ماہرہ ڈیفنس میں اپنی دوست کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔

گزشتہ روز ملازمہ صفائی کے لیے کمرے میں داخل ہوئی تو ماہرہ کی لاش بیڈ پر پڑی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.