پاکستان

سی پیک کے متعلق شکوک وشہبات؟عاصم سلیم باجوہ کا دوٹوک اعلان

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہےکہ سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے،یقین ہےسی پیک کودنیاکی کوئی طاقت روک نہیں سکتی

سی پیک کے متعلق شکوک وشہبات؟عاصم سلیم باجوہ کا دوٹوک اعلان،کھوج نیوزکے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہےکہ سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے،یقین ہےسی پیک کودنیاکی کوئی طاقت روک نہیں سکتی، کچھ نئےپراجیکٹس کا آغازکرنےمیں چین دلچسپی رکھتا ہےجبکہ کینیڈین،جرمن اورچینی سرمایہ کارپاکستان آرہےہیں،تینوں ملک طبی آلات کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتےہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نےکراچی چیمبرآف کامرس میں خطاب کرتےہوئےکہا آپ سےسیکھنے اور مشورے لینا آیاہوں، سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، پوری قوم سی پیک سےجڑی اوراس پرفخرکرتی ہے،ملک 40 سال دہشت گردی میں گھرارہاانفراسٹرکچرمتاثراورجانی نقصان ہوا، دنیامیں کسی قسم کی بھی جنگ کےبعد تعمیرنوہوتی ہے، 40سال جنگ لڑنے کے بعد اپنے بل بوتےپرآگےبڑھنےکیلئےپرعزم ہیں،سب کافوکس ہےکہ سی پیک کوپایہ تکمیل تک پہچاناہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چین سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کی خواہش رہی ہے،خواہش ابھی سے نہیں1952سے ہے، ہماری خواہش ہے چین سے روڈنیٹ ورک اور تجارت بڑھے۔ ملتان سکھرموٹروےاورہزارہ موٹروےمکمل ہوگئی ہے، تھرسمیت اندرون سندھ میں بہت سے منصوبےشروع ہوچکے ہیں، موٹروے بنائیں گے، جس سے پشاور کراچی کا سفرکم ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.