پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بلاو بھٹو زرداری نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو سے غداری کر ڈالی، آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر سینئرصحافی انصار عباسی پیپلز پارٹی پر برس پڑے، نیا طوفان برپا ہوگیا

ذوالفقار علی بھٹو کا بار بار نام بھی لینے والے مسئلہ پر بلاول بھٹو زرداری اور آج کی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں

بلاو بھٹو زرداری نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو سے غداری کر ڈالی، آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر سینئرصحافی انصار عباسی پیپلز پارٹی پر برس پڑے، نیا طوفان برپا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آج کی پیپلز پارٹی اپنے آپ کو سیکولر اور Left کی سیاسی پارٹی کہنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ وہ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے ذوالفقار علی بھٹو کا نہ صرف بار بار نام لیتے ہیں بلکہ بلاول زرداری نے انہی وجوہات کی بنا پر اپنا نام بلاول بھٹو زرداری بھی رکھا۔ بھٹو کی پہچان تو انہیں محض اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے عزیز ہے، وہ اپنی تقریر میں ذوالفقار علی بھٹو کا بار بار نام بھی لیتے ہیں لیکن اس مسئلہ پر بلاول اور آج کی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے اسلامی آئین، جس پر بھٹو صاحب بہت فخر کیا کرتے تھے، کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ پہلے ذرا آئین کی بات کر لیتے ہیں اور آئین بھی وہ جو ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بنا اور جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ آئین پاکستان کو متحد رکھنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ویسے تو بلاول اور پاکستان کا سیکولر طبقہ بھی بار بار آئین اور آئین کی عملداری کی بات کرتا ہے لیکن مجھے حیرت ہے کہ آج کی پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ حکومت کیوں اپنے صوبہ کے مسلمان بچوں کو اسکول میں قرآن پاک پڑھانے کے لیے تیار نہیں جبکہ بھٹو صاحب کے بنائے گئے آئین کی شق 31(2)کے مطابق ریاست مسلمانوں کو قرآن پاک اور اسلامیات لازمی پڑھائے گی جبکہ عربی زبان سیکھانے کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.