پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کے پاس نمبر گیم مکمل، وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار کی چھٹی کب کی جائے گی؟ معاملہ طاقتور حلقوں کے ہاتھوں میں چلا گیا‘ وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

شہباز شریف کے پاس پنجاب میں نمبر گیم پوری، سمری تیار جیسے ہی عمران خان کو علم ہوا کہ تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے

مسلم لیگ ن کے پاس نمبر گیم مکمل، وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار کی چھٹی کب کی جائے گی؟ معاملہ طاقتور حلقوں کے ہاتھوں میں چلا گیا‘ وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا نمبر گیم مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جس دن یوسف رضا گیلانی جیتے اس دن ایک اہم شخصیت نے اجلاس بلایا، سب نے کہا کہ سر آپ نے جو اس ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے یہی ہونا تھا۔ ہم اس ٹیم کے ساتھ نہیں جیت سکتے جس پر اہم ترین شخصیت نے جان کر کہا کہ ان کو پیغام دے دو کہ میں اسمبلیاں توڑنے لگا ہوں، پھر نواز شریف اور جو مریم کریں گے یہ لوگ خود ہی برداشت کریں گے۔ اس کے بعد ہی ان کو اعتماد کو ووٹ ملنا شروع ہوا ورنہ ایسا نہیں ہونا تھا، انہوں نے بٹیر پکڑ کر ایم این اے اکٹھے کیے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پاس پنجاب میں نمبر گیم پوری تھی، سمری تیار ہے جیسے ہی عمران خان کو علم ہوا کہ تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ والے دن حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے پاس پنجاب میں عدم اعتماد لانے کے لیے نو دس زیادہ ہی لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا سوچ رہے ہیں اور اس سارے معاملے میں چار بیوروکریٹس بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.