پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف بیرون ملک کب روانہ ہوں گے؟ لندن جانے سے پہلے یہ کس ملک جائیں گے؟ وہاں پر کتنے دن قیام کریں گے؟ تمام تفصیلات منظر عام پر آگئیں

شہباز شریف کل صبح غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے، اور برطانیہ جانے کیلئے دوحہ میں ضروری قرنطینہ کریں گے

شہباز شریف بیرون ملک کب روانہ ہوں گے؟ لندن جانے سے پہلے یہ کس ملک جائیں گے؟ وہاں پر کتنے دن قیام کریں گے؟ تمام تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کل صبح غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے، شہبازشریف برطانیہ جانے کیلئے دوحہ میں ضروری قرنطینہ کریں گے، جبکہ 22 مئی کو لندن میں اپنے معالج سے طبی معائنہ کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ن لیگ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں جاری ہیں۔ شہباز شریف کل صبح ساڑھے 4 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے۔شہباز شریف برطانیہ جانے کیلئے دوحہ میں ضروری قرنطینہ کریں گے۔ شہباز شریف لندن میں 22 مئی کو اپنے معالج سے طبی معائنہ کرائیں گے۔ واضح رہیلاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایک بار پھر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ شہباز شریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت 8 مئی سے 5 جولائی تک ہو گی، بلیک لسٹ سے نام نکلنے کے بعد شہباز شریف کل ہی لندن روانہ ہو جائیں گے۔ شہباز شریف نے پیر کو لندن میں ڈاکٹرز سے اپوائنٹمنٹ لے رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.