پاکستان

لو جی پیسہ ختم روٹی ہضم، جس نے عید کی شاپنگ کرنی تھی کر لی‘ جو رہ گیا وہ رہ گیا، سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا‘ شہری پریشان

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 8 مئی سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر آج شام 6 بجے شاپنگ کا وقت ختم ہوگیا

لو جی پیسہ ختم روٹی ہضم، جس نے عید کی شاپنگ کرنی تھی کر لی‘ جو رہ گیا وہ رہ گیا، سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا‘ شہری پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 8 مئی سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر آج شام 6 بجے شاپنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ سندھ کے علاوہ ملک بھر میں عید سے پہلے بازار کھلے رہنے کا آخری دن بھی تمام ہوگیا اور 6 بجتے ہی انتظامیہ مارکیٹیں بند کرانے کیلئے متحرک ہوگئی۔ دن بھر بازاروں میں بھرپور رش رہا اور سڑکوں پر ٹریفک جام رہا جبکہ خریداروں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں کیلئے صورتحال سے نمٹنا مشکل ہوگیا۔ اب ملک بھر میں مارکیٹیں اور بازار 19 مئی کو کھلیں گے جس نے عید کی شاپنگ کرلی کرلی جو رہ گیا وہ رہ گیا۔ کورونا کے باعث ملک بھر میں 8 سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.